حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم 86 سال کی عمر میں نجف اشرف کے ہسپتال "الحیات" میں عارضہ قلبی کی وجہ سے دار فانی سے رخصت ہو گئے۔
معظم لہ شیعوں کے مرجع تقلید میں سے تھے جو شعائر حسینی خدمت خلق کا پاس رکھنے والے تھے۔آپ عراق کے چار نمایاں مراجع تقلید میں شامل تھے۔ آپ معروف مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید محسن حکیم کے نواسے اور شہید محراب آیت اللہ باقر الحکیم کے بھانجے تھے۔
سالہا کوششوں کے بعد آپ نے کتاب مستمسک تدوین کی،آپ کے فقہ کا درس خارج نجف اشرف کے علماء کے درمیان خاصہ اہمیت کا حامل تھا۔
حوزہ نیوز ایجنسی اس عالم و فقیہ کی رحلت پر تعزیت پیش کرتا ہے۔